اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یکم مئی 2010 کو سحر اردو ٹی وی چینل کے دس سال پورے ہوگئے ہیں۔ اس چینل نے مئی سنہ 2000 کو اپنا کام شروع کیا تھا اور یہ پہلا ٹی وی چینل تھا جس نے مکمل اسلامی خد و خال کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا کے میدان میں قدم رکھا اور اردو بولنے اور سمجھنے والوں کو اہل بیت علیہم السلام کا تعارف کرانے والے پہلے ٹی وی چینل کے عنوان سے جانا پہچانا گیا۔ اس ٹی وی چینل نے اسلامی معارف و تعلیمات کو اپنی حقیقی ترین اور خالص ترین شکل میں دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کا بیڑا اٹھایا؛ یہی اس کی حکمت عملی تھی اور یہی اس کا کردار رہا۔ سحر ٹی وی رہبانیت کا نمائندہ نہیں تھا چنانچہ اس نے مذہبی اور تعلیماتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ سیاسی پروگرام بھی اردو زبان میں پیش کرنا شروع کئے اور دنیا اور خطے کے سیاسی مسائل اور واقعات کے بارے میں بھی کافی اور شافی معلومات اپنے ناظرین کی نذر کردیں۔ یاد رہے کہ سخر اردو ٹی وی چینل کے ناظرین صرف جنوبی ایشیا اور بر صغیر میں ہی نہیں بلکہ مختلف عرب ممالک سمیت امریکہ اور یورپ میں بھی بکثرت اس ٹی وی چینل سی استفادہ کیا جاتا ہے چنانچہ اس چینل نے اپنے پروگرام ان تمام ناظرین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر پیش کئے۔اس وقت سحر اردو ٹی وی کے لائیو پروگراموں میں روزانہ سات اوقات میں خبریں، اخبارات و جرائد، سیاسی گول میز، نگاہ ہفتہ، آپ اور سحر، خاندان، قم سے موصول ہونے والے دو پروگرام بعنوان "پیغام سبحان" اور "ایمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس چینل کے پروگراموں میں قرآنی پروگرام "چشمہ نور"، اور "سورہ لقمان کی تفسیر" شامل ہیں جبکہ اس کے نمائشی پروگراموں میں "سمندر کی جانب دریچہ"، "کلپس" اور امام زمانہ اور عصر غیبت سے متعلق پروگرام "مہر تابان " شامل ہیں۔اردو سحر ٹی وی نے اسی سلسلے میں نئے پروگرام بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے جن میں ماہ مبارک رمضان کے لئے مخصوص "ضیافت نور"، نوجوانوں کی قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے "عظیم قرآنی ورکشاپ"، وہابیت کو متعارف کرانے کے سلسلے میں "وہابیت کے فتنے"، راہ اقبال کا جائزہ لینے اور اقبال شناسی کے سلسلے میں "نوائے دل"، اردو بولنے والوں کو قرآنی مفاہیم سی روشناس کرانے کے سلسلے میں "نسیم حیات"، "ایرانی کی قومی اور سیاسی مناسبتیں"، ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت و شہادت اور دیگر مذہبی مناسبتوں کے سلسلے میں "انوار الہی"، جیسے پروگرام شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110